05:56 am
’’بشریٰ بی بی پر تنقید عمران خان سے برداشت نہ ہو ئی ‘‘ وزیر اعظم نے کیا پیغام دیدیا ، جانیں

’’بشریٰ بی بی پر تنقید عمران خان سے برداشت نہ ہو ئی ‘‘ وزیر اعظم نے کیا پیغام دیدیا ، جانیں

05:56 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور پاکستان کے بڑے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے درمیان ایک ملاقات کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران وزیراعظم عمران خان نے کئی پہلوؤں پر کھل کر گفتگو کی اور یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی ترقی اور معاشرے کی اصلاح کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کیا کردار اد ا کر سکتے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والے ذاتی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ذکر بھی کیا۔وزیراعظم نے کہا
کہ سوشل میڈیا کو کبھی یہ اجازت نہ دی جائے کہ وہ آپکے اہلخانہ پر ذاتی حملے کریں کیونکہ یہ ہماری روایات میں شامل نہیں ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ جس طرح سے بشریٰ بی بی کو اٹیک کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔حالانکہ نہ تو ان کا سیاست میں کوئی کردار تھا اور نہ ہی وہ کوئی عوامی شخصیت ہیں۔مریم نواز تو ایک سیاسی شخصیت ہیں وہ سوشل میڈیا سیل چلاتی ہیں،وہ خود بیان دیتی ہیں اور سیاست میں کردار ادا کرتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے کبھی کلثوم نوازکا نام نہیں لیا، اور نہ ہی لینا چاہئیے کیونکہ یہ تہذیب کے خلاف ہے۔لیکن یہ لوگ بہت نچلی سطح پر چلے جاتے ہیں لہذا ان کو اس چیز کی بلکل اجازت نہ دی جائے۔ یہ لوگ اتنا گرجاتے ہیں ان کو بخشنا نہیں چاہیے۔انہوں نے راناثناءاللہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ان کے اپنے لوگ کہتے ہیں رانا ثناء اللہ قاتل ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے۔ روپے کی قدر مزید گر سکتی تھی لیکن بڑی مشکل سے حالات کو کنٹرول کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی کا مطلب مافیاز کی موت ہے، ان کی صرف ناکامی نہیں ہوگی بلکہ یہ جیلوں میں جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں