12:08 pm
حکومت نے آٹے کا ٹرک بھجوانے کے بعد عظمیٰ بخاری کو اب کس چیز کا ٹرک بھیجنے کی پیشکش کردی

حکومت نے آٹے کا ٹرک بھجوانے کے بعد عظمیٰ بخاری کو اب کس چیز کا ٹرک بھیجنے کی پیشکش کردی

12:08 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عمر تنویر بٹ کی جانب سے رہنما نون لیگ عظمیٰ بخاری کے گھر آٹے کا ٹرک بھیجا گیا تھا جس کا معاملہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کافی گرم رہا۔اسی پر بات کرتے ہوئے اینکر منصور علی خان کے پروگرام میں تنویر عمر بٹ کی جانب سے عظمیٰ بخاری کو پیشکش کی گئی کہ اگر آپ کو چینی بھ چاہئے تو ہم وہ بھی بھیجوا دیں گے۔اس پیشکش کے بعد دونوں سیاستدانوں کی جانب سے تلخ رویہ اپنایا گیا اور نون لیگ کی رہنما
عظمیٰ بخاری کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ہمت ہے تو کل شہباز گل کے ساتھ میرے گھر اچینی لے کر آنا، سب سامان تمہارے منہ پر ماروں گی۔یہ واقع تب پیش آیا جب عظمیٰ بخاری کی جانب سے ایک ٹی وی پروگرام میں بیٹھ کر یہ کہا گیا کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں بھی انہیں آٹا نہیں مل رہا۔ان کی ا س بات کے بعد ماڈل ٹاون سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کی جانب سے عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر آٹے سے بھرا ہوا ٹرک بھیجا گیا جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ااسی پر تنقید کرتے ہوئے عمر تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے تو ان کی شکایات دور کی تھیں ، لیکن یہ غصہ کر گئی ہیں۔واضح رہے کہ اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے اس سے قبل آٹے کے ٹرک بھیجوانے کے معاملے پر عمر تنویر بٹ کی جانب سے معافی مانگی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ اگر عظمیٰ بخاری کو برا لگا ہے تو میں معذرت کر لیتا ہوں ۔لیکن تھوڑی دیر بعد جب بات چینی کی قلت پر آئی تو عمر تنویر بٹ کی جانب سے پھر پیشکش کی گئی جس میں کہا گیا کہ اگر آپ کو چینی بھی نہیں ملتی تو ہم اس کا بھی ٹرک بھیجوا دیں گے۔اس بات پر دونوں رہنماوں کے درمیان تلخی کا معاملہ بڑھتا گیا اور عظمیٰ بخاری کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ہمت ہے تو کل میرے گھر شہباز گل کے ساتھ آنا، سب تمہارے منہ پر ماروں گی۔

تازہ ترین خبریں