01:35 pm
حکومت کی بڑی کامیابی مل گئی، جہانگیر ترین نے عمران خان بڑی خوشخبری دیدی

حکومت کی بڑی کامیابی مل گئی، جہانگیر ترین نے عمران خان بڑی خوشخبری دیدی

01:35 pm

ساہیوال(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کمزور حکومت کا شورو واویلا صرف میڈیا کی حد تک ہے، پی ٹی آئی حکومت کو اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں ، حکومت پانچ سال پورے کریگی۔ساہیوال میں وزیراعظم قومی پروگرام اصلاح کھالہ جات کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ق )لیگ سمیت ہماریاتحادیوں سے معاملات طے ہو گئے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کو اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت مضبوط ہے اور حکومت پانچ سال پورے کرے گی، کمزور حکومت کا شورو واویلا صرف میڈیا کی حد تک ہے،
میڈیا والے شام کو چینلوں پر بیٹھ کر حکومت جانے کی بات کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ ہماری بات طے ہوگئی اگلے ہفتے ناراض اتحادی کابینہ میں واپس آجائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق ملک میں مہنگائی پچھلی حکومت کی وجہ سے ہوئی ہے، سابقہ حکومت نے مصنوعی طور پر ڈالر،گیس اور بجلی کے ریٹس کو روکے رکھا۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف ملک میں واپس نہیں آئیں گے، ملکی نظام کی بہتری کیلئے لوکل باڈیز الیکشن 2020 میں ہی ہوں گے، ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ گنے کی قیمت بڑھنے سے چینی کی قیمت بڑھی ہے۔