09:03 am
عوام بھوکی مر رہی ہے اور محترمہ کو وزیر اعظم کی مسکراہٹ قاتل اور پر کشش لگتی ہے ، زرتاج گل نے عمران خان کے بارے میں کیا بیان دیدیا

عوام بھوکی مر رہی ہے اور محترمہ کو وزیر اعظم کی مسکراہٹ قاتل اور پر کشش لگتی ہے ، زرتاج گل نے عمران خان کے بارے میں کیا بیان دیدیا

09:03 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہےکہ وزیراعظم عمران خان کی مسکراہٹ قاتل اور وہ بہترین طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک ویڈیو میں زرتاج گل نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان کی باڈی لینگویج
کی بات کی جائے تو میرے خیال میں وہ بہترین طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں، وہ تو جب بحران میں آتے ہیں جس طرح سے ان کی قاتل مسکراہٹ ہے جس طریقے سے چل کر آتے ہیں ساری دنیا کو پتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ چل کر آتے ہیں تو ان کی شخصیت کا اتنا رعب، دبدبہ کرشمہ ہوتا ہےکہ ہمارے ذہن میں کوئی شبہ ہوتا ہے تو وہ بھی ہم سے دور ہوجاتا ہے۔