10:46 am
مشکل وقت میں ترک قیادت اور عوام کیساتھ ہیں،عمران خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ترکی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں پر اظہار یکجہتی کی گئی۔عمران خان کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ مشکل وقت میں ہم ترک قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑیں ہیں۔متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کیا ہے کہ ہمیں اس تباہی کا افسوس ہے اورہماری نیک تمنائیں ترک قیادت کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ ترکی میں 7 شدت کا زلزلے آیا ہے،
زلزلہ ترکی کے مشرقی علاقے میں آیا، متعدد عمارتیں گرنے اور ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ ترک خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقے خوفناک زلزلے سے لرز گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ترکی کے مشرقی علاقوں میں جمعہ کی شب کو تقریباً 7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔زلزلے کے باعث متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔آخری اطلاعات تک زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں متعدد عمارتیں گر گئی ہیں جبکہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے بعد متاثرہ علاقوں کا رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ گیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یہ زلزلہ صرف ترکی نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں بھی محسوس کیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے، اسرائیل، عمان، شام، اردن، لبنان اور دیگر میں بھی محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کو حالیہ کچھ عرصے کے دوران اس خطے میں آنے والا سب سے شدید زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہاں واضح رہے ایشیا کا خطہ گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل شدید زلزلوں کی زد میں ہے۔ پاکستان بھی مسلسل زلزلوں کے باعث متاثر ہو رہا ہے۔ جبکہ سال 2020 کے آغاز میں ماہرین نے پیشن گوئی کی تھی کہ رواں سال دنیا کے مختلف خطوں میں تباہ کن زلزلے آنے کا خدشہ ہے۔ ایسی موقع پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اظہاری یکجہتی کرتے ہوئے کہا گیا کہ متاثرین کے نقصان ہر افسوس ہے اور ہم اس مشکل کی گھڑی میں ترک قیادت اورعوام کےساتھ ہیں۔

تازہ ترین خبریں

اسمبلیوں سے استعفوں پر اپوزیشن اتحاد میں اتفاق۔۔۔۔ نوازشریف اور مریم نواز کے ترجمان نے بڑا اعلان کردیا

 کے ایم سی ملازم شہزاد کو بوسہ مہنگا پڑ گیا، شوکاز نوٹس جاری کرکے 7 دنوں کے اندر جواب طلب

 جمہوریت کے نام پر نام نہاد سیاسی پارٹیاں سماج اور جمہور کا مذاق اڑا رہی ہیں۔سینیٹر سراج الحق

ملتان جلسہ سے قبل کارکنان کی گرفتاریوں اور تشدد کے خلاف جےیوآئی سمیت پی ڈی ایم کےملک بھر میں مظاہرے

 موجودہ نااہل، سلیکٹیڈ اور مسلط کردہ حکمرانوں سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے،8 اکتوبر کوبڑے فیصلے متوقع ہیں ، ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین

کلبھوشن کیس۔ پاکستان نے بھارتی دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 48 ہزار683 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دورن 10 افراد لقمہ اجل بن گئے

پی ڈی ایم کی تحریک کسی کو ہٹانے کی نہیں، عوام کی مشکلات کم کرنےکی جدوجہد ہے،شاہد خاقان عباسی

حکومت کوروناکےپیچھےجتناچھپ جائے،قوم اب نہیں چھوڑےگی ، رانا ثنااللہ

سیٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی ، نادرا بازی لے گیا

ریڈیو اسکول اور ایجوکیشن پورٹل کا آغاز ، وزیراعظم عمران خان کااظہار خیال

پاکستان کے اہم شہر میں مسجد میں اندھا دھند فائرنگ ، شہادتوں کی اطلاعات موصول

مسلم لیگ نے ارکان اسمبلیوں سے مستعفی ۔۔۔ شہبازشریف ، مریم اور حمزہ مل کر قیامت کی چل چل گئے، حکومت کیلئے بڑا دھچکا