07:33 pm
 بھارتی فوج آئے اور پاکستان پر حملہ کرے،صدر آزاد کشمیر نے بھارتی آرمی چیف کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر آزادکشمیر نے بھارتی آرمی چیف کو پاکستان پر حملے کے لئے چیلنج کر دیا۔سردار مسعور خان کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ بھارتی فوج آئے اور پاکستان پر حملہ کرے، تاریخ مت بھولیں ،پاکستانی فوج مقابلے کے لئے تیار ہے،بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔اس سے قبل 11 جنوری کو بھارتی آرمی چیف کی جانب سے دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اگر پارلیمنٹ ہمیں اجازت دے گی تو ہم آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کو تیار ہیں
،ہمارے پا س منصوبے تیار ہیں۔ اسی پر بیان دیتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ میں بھارتی آرمی چیف کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ حملہ کریں، ان کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ مسئلہ کشمیر حل کروانا چاہتا ہے اور ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو اسے پہلے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کو روکنا ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر جہنم بنا ہوا ہے، نوجوانوں کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے ،لوگوں کو بجلی کے جھٹکے لگائے جا رہے ہیں، بچے بچے کے ماتھے پر دشمن کا لیبل لگا دیا گیا ہے۔چین کی تعریف کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ چین کا شکریہ ادا چاہوں کا جس کی وجہ سے یہ مسئلہ اقوام متحدہ کے فلور تک پہنچا اور اس پر بات ہوئی۔لیکن ا قوام متحدہ کی جانب سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے جو کہ افسوس ناک ہے۔بھارتی آرمی چیف کے بیان پر بات کرتے ہوئے انہیں چیلنج کیا گیا ہے کہ بھارتی فوج آئے اور پاکستان پر حملہ کرے،لیکن تاریخ کو مت بھولے، پاکستانی فوج مقابلے کے لئے تیار ہے،بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری