08:01 pm
چونیاں میں سفاک با پ نے 8 ماہ کی بچی کو قتل کر کے صحن میں دفن کر دیا، وجہ کیا بنی ؟

چونیاں میں سفاک با پ نے 8 ماہ کی بچی کو قتل کر کے صحن میں دفن کر دیا، وجہ کیا بنی ؟

08:01 pm

چونیاں (مانیٹرنگ ڈیسک ) چونیاں میں سفاک با پ نے 8 ماہ کی بچی کو قتل کر کے صحن میں دفن کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقع چانیاں کے علاقے میں پیش آیا جہاں سفاک باپ نے اپنی دوسری بیوی کے ساتھ مل کر اپنی ہی بیٹی کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور بعدازاں گھر کے صحن میں دفن کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم شریف نے اپنے پہلی بیوی نبیلہ کو طلاق دی کر اپنی سالی زینب سے شادی کر لی تھی۔ اور دونوں بہنوں کو ایک ہی گھر میں رکھا ہوا تھا ۔ پولیس نے موقف اختیار کیا ہے
کہ بچی بیمار رہتی تھی ‘باپ نے دوسری بیوی کے ساتھ ملکر بچی کو قتل کردیا ۔ملزم کی نشاندہی پر صحن سے نعش کو برآمد کر لیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ بچی کا نام تاحال منظر عام پر نہ آسکا ، بچی کی قبر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک شخص کو بچی کی قبر کھودتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 8ماہ کی بچی کو قتل کرنے والا ملزم غربت کے ہاتھوں تنگ تھا۔ تاہم سفاک باپ کی بیٹی کو دفن کرنے کی واردات کے بعد سوشل میڈیا صارفین دکھ اور غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل بھی نارووال کے علاقہ شکر گڑھ میں ایک شخص نے اپنی دو بچیوں کو زندہ دفن کر دیا تھا ۔ اہل علاقہ کو علم ہونے پر اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کی قبریں کھودیں اور دونوں بچیوں کو نکال لیا ۔ ایس ایچ او شعیب نے بتایا کہ دم گھُٹنے سے 8 سالہ بچی دم توڑ گئی جبکہ 12 سالہ بچی کو زندہ بچا لیا گیا اور طبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او شعیب نے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں۔

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری