12:04 pm
وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کرینگے

وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کرینگے

12:04 pm


لاہور: : وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کرینگے، ایک روزہ دورے میں پنجاب کے ناراض کارکنوں سے بھی ملیں گے، عثمان بزدار موجودہ صورتحال پر بریفنگ دینگے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کرینگے، ایک روزہ دورے میں پنجاب کے ناراض کارکنوں سے بھی ملیں گے، عثمان بزدار موجودہ صورتحال پر بریفنگ دینگے۔
 
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم صوبائی کابینہ ارکان سے ملاقات بھی کرینگے اور امن امان کے اجلاس میں بھی شریک ہونگے، عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس کی صدارت کرینگے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں تحریک انصاف کے اراکین صوبائی ا سمبلی نے ملاقات کی تھی- ملاقات کرنے والوں میں غضنفر عباس ،محمد علی رضاخان خاکوانی،مامون تارڑ،خواجہ محمد دائود سلیمانی، محمد عامر عنایت شہانی، محمد احسن جہانگیر، صاحبزادہ غزین عباسی، تیمور علی لالی، غضنفر عباس شاہ، سردار محمد محی الدین خان کھوسہ، سردار شہاب الدین خان اور محمد اعجاز حسین شامل تھے۔ صوبائی وزراء راجہ بشارت،چوہدری ظہیر الدین اور رکن پنجاب اسمبلی سید عباس شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزداراورہمارے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ موجود ہے ۔ہمیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ۔ اراکین اسمبلی نے کہا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ تھے ، ہیں اورساتھ کھڑے رہیں گے۔ہم وزیراعظم عمران خان اور آپ کے سپاہی ہیں۔ عوامی خدمت کے سفر میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی عزت میری عزت ہے ۔آپ کے احترام میں کوئی کمی نہیں آنے دیںگے۔آپ کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوںگے۔ اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا تھا کہ ہم نے ملکرصوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے ۔پراپیگنڈا کرنے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ہم ایک تھے،ہیں اورایک رہیںگے۔انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری