12:08 pm
سپیکر بلوچستان اسمبلی کابینہ کی حمایت کھو بیٹھے

کوئٹہ: سپیکر  بلوچستان  ا سمبلی کابینہ کی حمایت  کھو بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان  حکومت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے  کہ بلوچستان کابینہ میں کسی ایک فرد نے بھی عبدالقدوس بزنجو کی حمایت نہیں کی۔  ترجمان بلوچستان  حکومت کا کہنا ہے کہ سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صرف شکوے ہی شکوے رہ گئے ہیں۔
 
تاہم عبدالقدوس بزنجو سے متعلق پارٹی اپنا موقف دے گی ۔ اس سےقبل سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے تقریباً تمام ارکان اسمبلی ناراض ہیںجس دن نئی حکومت بنی پوری باپ ایک جگہ ہوگی جو شخص پارٹی نہیں چلا سکتا وہ صوبہ کیسے چلائے گا 8ماہ پہلے بھی حکومت کی تبدیلی چیئر مین سینیٹ کے کہنے پر موخر کی تھی اب صورتحال ابتر ہوچکی ہے، موجود ہ حکومت صوبے کی تاریخ کی بد ترین حکومت ہے ، میرے پاس 15 سے 20 لوگ ہیں آنے والے دنوں میں چیز یں مزید واضح ہو جائیں گی وقت فیصلہ کریگا کہ اگلا وزیراعلیٰ کون ہوتا ہے لیکن تبدیلی ضرور آئے گی میں کسی صورت پیچھے نہیں ہٹونگا،وزیراعلیٰ ، صوبائی وزیر خزانہ اور سینیٹر سرفراز بگٹی کے بیانات پر استحقاق کمیٹی کو کاروائی کی سفارش کردی ہے ، یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلوچستان اسمبلی میں سوشل ڈیموکریٹک کونسل کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ تاہم بلوچستان حکومت نے اب دعویٰ کیا ہے کہ کابینہ میں ایک فرد نے بھی اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو ی حمایت نہیں کی۔ یہ بات بھی قابل غور رہے عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کوبھی سخت تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری