08:26 am
دورے کا مقصد پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا ہے، انتونیو گوتریس

دورے کا مقصد پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا ہے، انتونیو گوتریس

08:26 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ دورۂ پاکستان کا مقصد امن کے لیے پاکستانی عوام کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ایک بیان میں سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن کوششوں میں اقوامِ متحدہ کا قابلِ بھروسہ اور مستقل شراکت دار ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 4 روزہ دورے پر گزشتہ شب اسلام آباد پہنچےہیں۔
پاکستان آمد پر ایئر پورٹ پر اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے انتونیو گوتریس کا استقبال کیا۔سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ اپنے دورۂ پاکستان کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔وہ اسلام آباد میں عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے، جس کا مقصد پاکستان کی افغان مہاجرین کی 40 سالہ میزبانی اور کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔