01:37 pm
صدر مملکت سمیت تمامہمانوں کو بھیجے گئے دعوت نامے میں عمران خان کی جگہ نواز شریف کی تصویر چھاپ دی گئی

صدر مملکت سمیت تمامہمانوں کو بھیجے گئے دعوت نامے میں عمران خان کی جگہ نواز شریف کی تصویر چھاپ دی گئی

01:37 pm

سبی(نیوز ڈیسک)سبی میلے میں انتطامیہ کی غفلت کی وجہ سے دعوت نامے پر وزیراعظم عمران خان کی بجائے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تصویر چھاپ دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے کم وقت ہو نے کی وجہ سے غفلت برتی اور جلد بازی میں عمران خان کی جگہ میاں محمد نوازشریف کی تصویر لگا دی۔میلے کا انعقاد آج ہو رہا ہے
جس کے دعوت نامے بھی مہمانوں تک پہنچا دیئے گئے ہیں۔دعوت نامے پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی بجائے میاں محمد نوازشریف کی تصویر لگا دی گئی ہے۔میلے کا انعقاد آج ہوا ہے جس میں صدر مملکت عارف علوی بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ان کو بھی نوازشریف کی تصویر والا ہی دعوت نامہ بھیج دیا گیا ہے ۔اس میلے میں بات کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ سی پیک بلوچستان میں بہتری کے لئے کام آئے گا اور یہاں کے لوگوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کارروآئی کی جا رہی ہے کہ غلط تصویر لگانے کی وجہ کیا بنی تھی اور یہ غلطی کس نے کی۔جبکہ کام کرنے والے ورکرز کی جانب سے یہی کہا جا رہا ہے کہ ہمار ے پاس وقت کم تھا جس کی وجہ سے ہم سے یہ غلطی ہو گئی اور ہم نے عمران خان کی جگہ نوازشریف کی تصویر لگا دی۔یاد رہے کہ یہ واقع سبی میلے میں پیش آیا ہے جہاں دعوت نامے میں انتظامیہ نے وزیراعظم عمران خان کی جگہ نوازشریف کی تصویر لگا دی تھی جس کے بعد تحقیق کی جا رہی ہے کہ کس کی غلطی کی وجہ سے یہ تصویر چھاپی گئی ہے۔جبکہ پوری تقریب میں عمران خان کی جگہ نوازشریف کی تصویر ہی لگی رہی تھی ۔ یاد رہے کہ اس تقریب میں صدر مملکت عارف علوی بھی موجود تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی تفصیلی جواب نہیں دیا گیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وقت کی کمی کی وجہ سے یہ غلطی ہوئی ہے۔