02:12 pm
چاپلوسی کرنیوالوں سے دوررہیں

چاپلوسی کرنیوالوں سے دوررہیں

02:12 pm

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کومشورہ دیاہے کہ وہ چاپلوسوں اورچغل خوروں سے دوررہیں اوراپنے اردگردمنافقین کی نشاندہی کریں۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہاہے عمران خان اپنے اندر خودپسندی نہ آنے دیں ۔میں نے
ماضی میں نواز شریف کوبھی یہی مشورہ دیاتھامگر انہوں نےاس کے برعکس کام کیا۔ق لیگ کے سربراہ کاکہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان چاپلوسوں اورچغل خوروں سے دوررہیں اوراپنے اردگرد منافقین کی نشاندہی کریں اورانہیں نزدیک نہ آنے دیں ،اتفاق کی بات یہ ہے کہ اس وقت نواز شریف کی چاپلوسی کرنے والے آج بھی اقتدارمیں ہیں۔