02:42 pm
وزیر اعظم نے طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ کا دوبارہ افتتاح کر دیا

وزیر اعظم نے طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ کا دوبارہ افتتاح کر دیا

02:42 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نے سابق دور کا ایک اور منصوبہ اپنے نام کر لیا۔ عمران خان نے شہبازشریف دور کے ایک اور منصوبےکا دوبارہ افتتاح کر دیا۔ طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح شہبازشریف نے کیاتھا،جبکہ وزیراعظم نے اپنے نام کی تختی لگوا کر دوبارہ افتتاح کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے سابق حکومت کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے کی روش نہ بدلی،
مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے زیرتکمیل یا منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر دوبارہ افتتاح کیا جارہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے منصوبے پر اپنے نام کی تختی لگوا دی ہے۔ ویڈیو فو ٹیج سامنے آئی ہے کہ جس میں رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح سابق وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے 26 مئی 2018ء کو کیا تھا، جبکہ وزیراعظم عمران خان نے آج دوبارہ منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے افتتاح سے قبل وزیراعظم کے نام کی تختی لگانے کیلئے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے نام کی تختی اتار دی گئی ہے۔اسی طرح ستمبر 2017ء میں دورویہ سڑک کا افتتاح شہباز شریف نے کیا، جبکہ دسمبر 2019ء میں دوبارہ موجودہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے افتتاح کردیا۔