08:36 am
تقریب سے خطاب میں عارف علوی گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو غلط ناموں سے پکارتے رہے

تقریب سے خطاب میں عارف علوی گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو غلط ناموں سے پکارتے رہے

08:36 am

لیہ(نیوز ڈیسک) صدر پاکستان عارف علوی بلوچستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ کے نام بھول گئے۔ انڈی پنڈنٹ اردو کے مطابق سبی میلے کی تقریب کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی خطاب کر رہے تھے کہ ایک جگہ انہوں نے گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا نام لیا لیکن نہ صرف انہوں نے گورنر بلوچستان کا نام غلط لیا بلکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا نام بھی غلط لیا۔ صدر پاکستان نے گورنر بلوچستان کا نام امان اﷲ خان یوسف زئی لیا جبکہ ان کا اصل نام امان اﷲ یاسین زئی ہے
اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا نام انہوں نے جمال خان عالیائی لیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 22 فروری کو 3 روزہ دورے پر لاہور جائیں گے۔صدر۰ عارف علوی لاہور میں قیام کے دوران بچوں کی نفسیات پر فاونٹین ہاوس میں ہونے والے سیمینار سے خطاب کریں گے۔وہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکشن میں بھی شریک ہوں گے۔صدر عارف علوی ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں نظریہ پاکستان کانفرنس کا افتتاح بھی کریں گے۔