12:24 pm
بس امپائر کے اشارے کا انتظار!!شہباز شریف کی وطن واپسی سے متعلق تہلکہ خیز خبر آگئی

بس امپائر کے اشارے کا انتظار!!شہباز شریف کی وطن واپسی سے متعلق تہلکہ خیز خبر آگئی

12:24 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن اس وقت اپنے بھائی میاں محمد نوازشریف کے علاج کے لئے لندن میں موجود ہیں جبکہ امید کی جا رہی ہے کہ وہ پاکستا ن آ کر مسلم لیگ ن کی سیاسی صورتحال پر غور کریں گے۔ اسی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف امپائر کے اشارے کا انتظار کر رہے ہیں، جب انہیں اشارہ دیا جائے گا وہ تب پاکستان آ جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کو جب محسوس ہو گا کہ اب ان کے لئے پاکستان میں سیاست آسان ہے اور وہ گیم چینجر کا کردار ادا کر سکتے ہیں، وہ تب واپس آنے کا فیصلہ کر لیں گے۔یاد درہے کہ شہبازشریف کی وطن واپسی سے متعلق کافی خبریں گردش کر رہی تھیں جس میں کہا جا رہا تھا
کہ وہ فروری کے آخری ایام میں یا مارچ میں واپس آجائیں گے۔لیکن ابھی تک صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کی جانب سے ایسی کوئی اطلاع نہیں دی گئی کہ وہ وطن واپسی کب کریں گے ۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ سب مل کر عمران خان کی حکومت کے خلا ف دھرنا دیں او ر تحریک انصاف کی حکومت کو گرا دیں لیکن ابھی تک اس حوالے سے بھی اپوزیشن کا کوئی منصوبہ منظر عام پر نہیں آئی۔کہا جا رہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں مارچ میں مارچ کریں گی۔شہبازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے چیئرمیں پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بھی کہنا تھا کہ وہ ن لیگ کی قیادت کے منتظر ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی لندن قیادت واپس پاکستان آ کر ان کے ساتھ سیاسی صورتحال پر غور کریں کیونکہ وہ اکیلے کچھ نہیں کر سکتے۔ سی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف امپائر کے اشارے کا انتظار کر رہے ہیں، جب انہیں اشارہ دیا جائے گا وہ تب پاکستان آ جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کو جب محسوس ہو گا کہ اب ان کے لئے پاکستان میں سیاست آسان ہے اور وہ گیم چینجر کا کردار ادا کر سکتے ہیں، وہ تب واپس آنے کا فیصلہ کر لیں گے۔