03:09 pm
پنجابی بولنے پر نہیں بلکہ غلط الفاظ کے چنائو پر پولیس اہلکار پر غصہ آیا، کار سوار خاتون کا نیا موقف

پنجابی بولنے پر نہیں بلکہ غلط الفاظ کے چنائو پر پولیس اہلکار پر غصہ آیا، کار سوار خاتون کا نیا موقف

03:09 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ایک خاتون کی جانب سے ایک پولیس اہلکار پر چڑھ دوڑنے کا واقعہ پیش آیا اور اس کی وجہ خاتون نے یہ بتائی کہ پولیس اہلکار اس سے پنجابی میں گفتگو کررہا تھا۔ تاہم اب اس معاملے نے ایک نیا موڑ اختیار کر لیا ہے۔خاتون کہتی ہیں کہ ان کی گرما گرمی کی وجہ پولیس اہلکار کا پنجابی بولنا نہیں بلکہ اخلاقیات سے گرے ہوئے الفاظ کا استعمال کرنا تھا
۔خاتون نے انکشاف کیا کہ جب پولیس اہلکار نے اسے روکاتو ساتھ یہ بھی کہا " او سوہنیو! تھوڑا شیشہ تے تھلے کرو۔ بھلایہ کوئی طریقہ ہے کسی خاتون سے بات کرنے کا۔ مجھ پر یہ الزام لگا یا جا رہا ہے کہ میں نے پولیس والے کے پنجابی بولنے کو مسئلہ بنایا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجھے اس کے الفاظ بالکل بھی ٹھیک نہیں لگے"