03:23 pm
پاکستان میں نئی باکفایت الیکٹرک کار آنے والی ہے

پاکستان میں نئی باکفایت الیکٹرک کار آنے والی ہے

03:23 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ایک نئی اور انتہائی سستی گاڑی متعارف کرائی جا رہی ہے اور باکفایت ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست بھی ہے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دی کرائون گروپ کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی دو دروازوں والی ہیچ بیک صرف چار لاکھ روپے میں دستیاب ہو گی۔اور اس میں دو لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ اس وقت پاکستان میں موٹرسائیکلز اور رکشوں کی
قیمتیں 2سے ساڑھے 5لاکھ کے درمیان ہیں چنانچہ ایسے میں چار لاکھ کی گاڑی واقعی کمپنی کے دعوے کے مطابق ہر شخص کی قوت خرید میں ہو گی۔ تاہم یہ گاڑی فی الحال مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔ کمپنی کی طرف سے حال ہی میں مارکیٹ ٹیسٹنگ کی گئی ہے اور اپنی تین چار الیکٹرک گاڑیاں ڈسپلے کی گئی ہیں۔ کراؤن گروپ کے چیئرمین محمد فرحان حنیف کا کہنا ہے کہ ”اس گاڑی پر سفر کی لاگت صرف سوا روپیہ فی کلومیٹر آئے گی۔ چنانچہ یہ پاکستان کی سستی ترین سواری ثابت ہو گی۔“