03:39 pm
عمران خان نے تنقید کے بعد اپنے ایک بیان کی وضاحت کر دی

عمران خان نے تنقید کے بعد اپنے ایک بیان کی وضاحت کر دی

03:39 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ قبر میں سکون کے بارے میں ان کے بیان کا مذاق اڑایا گیا تھا۔ تاہم وہ اس کی وضاحت کیے دیتے ہیں۔نمل میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے بیان دیا تھا کہ سکون صرف قبر میں ہے، اس کا مذاق اڑایا گیا۔انہوں نے کہا کہ قبر میں جانے تک انسان سیکھتا ہے، آگے بڑھنے کی کوشش میں لگا ہوتا ہے
، جو انسان برے وقت میں گھبراجاتا ہے، وہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا، انسان تب کامیاب ہوتا ہے جب تک ہار نہیں مانتا۔گزشتہ دنوں عمران خان نے خطاب میں کہا تھا کہ ’سکون صرف قبر میں ہے‘۔ اِن کے بیان کے بعد اپوزیشن کی جانب سے سخت تنقید کی گئی تھی اور سوشل میڈیا پر مذاق بھی بنایا گیا تھا