04:47 pm
انا للہ واناالیہ راجعون پاکستان میں اندوہناک سانحہ ،9افراد جان کی بازی ہار گئے

انا للہ واناالیہ راجعون پاکستان میں اندوہناک سانحہ ،9افراد جان کی بازی ہار گئے

04:47 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں اندوہناک سانحہ ،9افراد جان کی بازی ہار گئے۔۔ خیبر پختونخوا کے شہر بونیرمیں کان منہدم ہونے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق بونیرکے علاقے بامپوخہ میں کان منہدم ہوگئی، جس کے باعث 9 افراد جاں بحق جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر بونیر کے مطابق کان پر بھاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے
اور ممکنہ طور پر بھاری مشینری کی وجہ سے ہی کان منہدم ہوئی، ملبے تلے سے اب تک 9 افراد کی لاشیں ملیں جب کہ 7 افراد زخمی حالت میں نکالے جاچکے ہیں جب کہ متعدد افراد ملبے تلے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈپٹی کشمنرکا کہنا ہے کہ 4 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال میں داخل کردیا گیا جب کہ 3 شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کیا گیا۔