05:12 pm
فروغ نسیم کو استعفیٰ بھی دینا ہو گا اور سزا بھی ملے گی، حفیظ نیازی

فروغ نسیم کو استعفیٰ بھی دینا ہو گا اور سزا بھی ملے گی، حفیظ نیازی

05:12 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار حفیظ اللہ خان نیازی کہتے ہیں کہ وفاقی وزیر فروغ نسیم کو نہ صرف استعفیٰ دینا ہو گا کہ بلکہ وہ سزا کے بھی مستحق ٹھہریں گے۔ نجی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حفیظ نیازی کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل کیساتھ سپریم کورٹ کے ججوں کا رویہ بہت اہم تھا ، سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس قاضی
فائز عیسی کیخلاف صدارتی ریفرنس کے ماسٹر مائنڈ فروغ نسیم تھے جبکہ ان کی جاسوسی شہزاد اکبر کی ناک کے نیچے ہوئی ۔ ہمیں ہر کیس کے پیچھے فروغ نسیم کا دماغ ملتا ہے ، فروغ نسیم پر پہلا بائونسر پاکستان بار کونسل نے پھینکا ہے ، فروغ نسیم نہ صرف استعفیٰ دیں گے بلکہ انہیں سزا بھی ہو گی ۔