09:31 am
تفتان سرحد پر تمام ضروری حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، تمام متعلقہ ادارے چوکس ہیں، اے سی تفتان

تفتان سرحد پر تمام ضروری حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، تمام متعلقہ ادارے چوکس ہیں، اے سی تفتان

09:31 am

چاغی : چاغی کے پاک ایران سرحدی شہر تفتان کے اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ قمبران نے کہا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تفتان سرحد پر تمام ضروری حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اپنے دفتر میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ پورے ملک کو خطرے میں ڈالنے کے مترادفہوگا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ تفتان کے پاکستان ہاؤس میں ٹہرے 75 پاکستانی زائرین کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ تفتان سرحد سے آخری بار پاکستان آنے والے افراد کو بھی آئسولیشن وارڈز میں رکھ کر ان کی اسکریننگ کرلی گئی۔ ان کا کہنا تھا اسلام آباد سے بھی ڈاکٹرز کی ٹیم پہنچ گئی جبکہ قریبی علاقوں سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف تفتان سرحد پر حفاظتی انتظامات میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ایف سی، کسٹمز، ایف آئی اے، لیویز فورس اور دیگر اداروں کے افسران اور اہلکار مکمل طور پر چوکنا ہیں جبکہ تفتان میں سو بیڈ کی ٹینٹ اسپتال تکمیل کے مراحل میں ہے۔