02:03 pm
امریکی صدر کے پاکستان آنے کی خبریں دفترخارجہ نے بیان جاری کردیا

امریکی صدر کے پاکستان آنے کی خبریں دفترخارجہ نے بیان جاری کردیا

02:03 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پرسوشل میڈیا پرکچھ ایسی افواہیں گردش کررہی ہیں جن میں دعویٰ کیاجارہاہے کہ امریکی صدر پاکستان بھی آئیں گے۔تاہم پاکستانی وزارت خارجہ نے ایسی تمام خبروں کی تردیدکردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفترخارج عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ صدر ٹرمپ کےپڑوسی ملک کے دورہ کے دوران پاکستان آنے کاکوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان امریکا طالبان کے درمیان امن معاہدے پردستخطوں کے اعلان کاخیرمقدم کرتاہے ،امیدہے امن معاہدے پردستخط کے بعدافغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموارہوگی ،ترجمان نے کہاہے کہ ا میدکرتے ہیں امن معاہدے کے بعدافغانستان میں امن واستحکام بحال ہوگا۔