03:08 pm
ملک میں جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا معاشی استحکام نہیں آ سکتا ، رانا ثناء اللہ

ملک میں جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا معاشی استحکام نہیں آ سکتا ، رانا ثناء اللہ

03:08 pm

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے مہنگائی معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں اپوزیشن کے ساتھ اتفاق سے احتجاج کا اعلان کریں گے ۔ حکومت اداروں کے ساتھ مل کر سیاسی مخالفین کے خلاف بے بنیاد جھوٹے کیسز بنا رہی ہے ۔ حکمران ہمارے منصوبے پر تختیاں لگا رہے ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا
ملک میں جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا معاشی استحکام نہیں آ سکتا ۔ حکومت اداروں کے ساتھ مل کر سیاسی مخالفین کے خلاف بے بنیاد من گھڑت اور جعلی کیسز بنا رہی ہے ۔ پولیس کو بھی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ سیاسی مخالفین کے خلاف کیسز بنائیں ۔ اس سلسلے میں پاکستان بار کونسل اور وکلاء برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ انہو ںنے کہاکہ آج حکمران (ن) لے منصوبوں اپنی تختیاں لگا رہے ہیں لیکن انہو ںنے اپنا کوئی منصوبہ نہیں لگایا ہم مہنگائی کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہین ۔ موجودہ حکومت سے خیر کی توقع نہیں ہے ہم اپوزیشن کے ساتھ مل کر اتفاق سے احتجاج کا اعلان کریں ہم خود ساختہ احتجاج کرکے اپوزیشن کو منتشر نہیں کرنا چاہئے ۔ پیپلزپارٹی اور مولانا فضل الرحمان نے بھی احتجاج کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صرف اور صرف نواز شریف کے آپریشن کے لئے لندن میں رکے ہوئے تھے ۔ نواز شریف جلد روبہ صحت ہو جائیں اور ان کے روبہ صحت ہوتے ہی شہباز شریف مارچ میں وطن واپس آ جائیں گے