06:41 am
ڈیرہ مراد جمالی:سٹی پولیس کاروائی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

ڈیرہ مراد جمالی:سٹی پولیس کاروائی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

06:41 am



ڈیرہ مراد جمالی: سٹی پولیس کی ایک اور کاروائی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور ماسٹر چابی بھی برآمد کر لی گئی مزید تفتیش شروع کردی گئی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف 
 
پولیس نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نصیرآباد عرفان بشیر کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او/ ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ مراد جمالی ملک غازی عبدالغفار سیلاچی کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی سکندر سعید عمرانی اور ایڈیشنل غلام قادر رند پر مشتمل پولیس ٹیم نے ایک مقام پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث اہم ملزم ثناء اللہ کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ سی ڈی موٹرسائیکل ماڈل 2018 اور ماسٹر چابی بھی برآمد کرلی ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔