06:48 am
وزیر اعظم کے سب سے قریبی ساتھی ساتھ چھوڑ گئے

وزیر اعظم کے سب سے قریبی ساتھی ساتھ چھوڑ گئے

06:48 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم کے سب سے قریبی ساتھی ساتھ چھوڑ گئے ۔۔۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔ افتخار درانی نے اپنی ذمہ داری سے استعفیٰ دیا تھا۔ افتخار درانی کا شمار وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے، افتخار درانی نے پانامہ کیس،
فاٹا الیکشن میں پارٹی کی جانب سے بھر پور کردار ادا کیا، افتخار درانی نے عام انتخابات میں بھی پارٹی کے لئے بھرپور خدمات سرانجام دیں، افتخار درانی خیبر پختونخواہ کے معاملے میں بھی وزیر اعظم کی ہدایات پر اہم کردار ادا کرتے رہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما افتخار درانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، پارٹی کے لئے ہمیشہ خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔