06:58 am
کراچی کے سابق ناظم نعمت اللہ خان انتقال کرگئے

کراچی کے سابق ناظم نعمت اللہ خان انتقال کرگئے

06:58 am

کراچی (نیوز ڈیسک )کراچی کے سابق ناظم اور جماعت اسلامی کے رہنما نعمت اللہ خان انتقال کرگئے۔
ترجمان جماعت اسلامی نے نعمت اللہ خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سابق ناظم کراچی کافی عرصے سے بیمار تھے۔نعمت اللہ خان کا انتقال 89 سال کی عمر میں ہوا، وہ کراچی کے 26 ویں میئر تھے، وہ 2001 سے 2005 تک میئر کراچی رہے۔