09:09 am
تحریک انصاف نے صوابی میں اے این پی کی وکٹ گرا دی

تحریک انصاف نے صوابی میں اے این پی کی وکٹ گرا دی

09:09 am

صوابی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے صوابی میں اے این پی کی وکٹ گرا دی، عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء ارشاد خان نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی کی قیادت نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء ارشاد خان
نے پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کی قیادت اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے ملاقات کی، ملاقات میں ارشاد خان نے تحریک انصاف کی کارکردگی اور سیاست کی تعریف کی۔انہو ں نے ملک وقوم کے حق میں وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ ارشاد خان نے کہا کہ میں جو بھی سیاست کرتا ہوں، حقائق پر مبنی سیاست کرتا ہوں، اے این پی کے لیڈر سے ورکر تک کسی نے میرے خلاف کوئی سیاست نہیں کی، صوابی میں اے این پی کے دونوں گروپوں کی جانب سے بھی میرے خلاف کوئی بیان نہیں دیا گیا۔ ارشاد خان نے کہا کہ تحریک انصاف میں آکر سیاست بازی نہیں بلکہ عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔