11:59 am
نواز شریف کا امریکہ میں موجود لوگوں سے خفیہ رابطہ، ریکارڈنگ پاکستان کے ہاتھ لگ گئی

نواز شریف کا امریکہ میں موجود لوگوں سے خفیہ رابطہ، ریکارڈنگ پاکستان کے ہاتھ لگ گئی

11:59 am

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے امریکہ میں کچھ لوگوں سے رابطے کیے جس کی ریکارڈنگ پاکستان آگئی۔تفصیلات کے مطابق ا س وقت مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی صحت اور ان کا آپریشن ایک بار پھر سے زیر بحث ہے،اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ مریم نواز کے باہرجانے کی ایک ہی صورت ہے کہ جب نواز شریف اپنی غلطیوں کو مان کر اسکا ازالہ کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف دوبارہ پھنس چکےہیں اور ان کو پھنسانے والے انکے بڑے بھائی ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف نے امریکہ میں کچھ لوگوں سے رابطے کیے جس کی ریکارڈنگ پاکستان آگئی تاہم شہباز شریف کے بچانے والے ابھی بھی اپنے موقف پر قائم ہیں۔دوسری جانب شہباز شریف نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ دینے کے پنجاب حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت اور اظہار افسوس کیا ہے، انہوں نے کہا کہ علاج کسی بھی انسان کا بنیادی انسانی، قانونی حق ہے، نواز شریف کو دل، شریانوں کی تکلیف، گردے اور شوگر کا مرض لاحق ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ 3 مرتبہ کے منتخب وزیراعظم کو زندہ رہنے کے حق سے محروم کیا جارہا ہے جس نے پاکستان کوترقی دی، عوام کے سامنے فیل ہوجانے والے حکمرانوں کے پاس نوازشریف کی صحت پر سیاست کے سوا اور کچھ نہیں بچا، آج ثابت ہوگیا کہ پنجاب حکومت سیاسی انتقام، حسد، بغض، تکبر اور ضد میں اندھی ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبریں