02:01 pm
خالد جاوید خان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس نہیں لڑیں گے

خالد جاوید خان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس نہیں لڑیں گے

02:01 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرملکی صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی کہتے ہیں کہ بیرسٹر خالد جاوید خان نے اٹارنی جنرل بننے سے حکومت کو بتادیا تھا کہ وہ جسٹس قاضی فائز عیسی کیس نہیں لڑیں گے، وہ بحیثیت وکیل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں رائے میں دے چکے ہیں، خالد جاوید خان اس حق میں تھے
کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس نہیں بنتا تھا، یہ بھی سنا جارہا ہے کہ غیر رسمی طورپر انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک کو مشورے بھی دیئے تھے۔واضح رہے کہ سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے گزشتہ دنوں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔