02:07 pm
وزیر اعظم یوٹیلٹی سٹوروں پر اپنی تصاویر دیکھ کر ناخوش

وزیر اعظم یوٹیلٹی سٹوروں پر اپنی تصاویر دیکھ کر ناخوش

02:07 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹوروں پر لگائی گئی اپنی تصویر کو دیکھ کر ناراضگی ظاہر کردی اور اسے فوری طور پر ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔انہوں نے یوٹیلٹی سٹور پر لگائی گئی اپنی تصویر فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا ہے، عمران خان کا کہنا ہے کہ مقصد صرف عوام کی فلاح ہے،
اپنی تشہیر کسی صورت نہیں چاہتا۔انتظامیہ نے تصویر ہٹانے کے لیے ایک دن کا وقت مانگا مگر نہ مل سکا،جس کے بعد وزیراعظم کے حکم پر ان کی تصاویر ہٹا دی گئیں۔خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورزکیلئے 15 ارب کا ریلیف پیکیج منظور کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں