03:00 pm
پیپلزپارٹی کسے ممکنہ پاور شئیرنگ سے پریشان ہے، مظہر عباس

پیپلزپارٹی کسے ممکنہ پاور شئیرنگ سے پریشان ہے، مظہر عباس

03:00 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی او ر تجزیہ کار مظہر عباس کہتے ہیں کہ بلاول بھٹوزرداری کو لگتا ہے کہ کوئی نہ کوئی پاور شئیرنگ کے معاملے پر شہباز شریف کی بات چیت ہو رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انھوںنے مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بنا نا شروع کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے
پروگرام کے دوران گفتگوکرتےمظہر عباس کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو زرداری اس قسم کے بیانات دے کر خود کو گیم میں شامل کرنےکی کوشش کر رہےہیں اور پھر وہ پنجاب کے دورے بھی کرنے والے ہیں۔لیکن مسلم لیگ (ن)کو ان کی باتوں اور دوروں سے کوئی پریشان نہیں کیونکہ پنجاب میں (ن) لیگ کا مقابلہ پیپلزپارٹی سے نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) سے ہے۔اس لئے مسلم لیگ (ن) ان کے بیانات پر کوئی بھی رد عمل نہیں دے گی۔

تازہ ترین خبریں