03:01 pm
 وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا استعفی منظور

وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا استعفی منظور

03:01 pm

اسلام آباد(آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اپنے منصب سے مستعفی ہوگئے، وزیراعظم عمران خان نے استعفی منظور کرلیا۔۔ تفصیلات کیمطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے عہدے سے استعفٰی دیدیا ہے اپنی پارٹی کی قیا دت عمران خان پر مکمل بھروسہ اور اعتماد ہے کچھ وجوہات کی بنیاد پر خدمات مزید جاری نہیں رکھ سکتا تاہم پارٹی کیلئے اپنی خدمات انجام دیتا رہوں گا۔
افتخار درانی کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی کا استعفٰی منظور کرلیا۔افتخار درانی کا شمار وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے، افتخار درانی نے پانامہ کیس، فاٹا الیکشن میں پارٹی کی جانب سے بھر پور کردار ادا کیا، افتخار درانی نے عام انتخابات میں بھی پارٹی کے لئے بھرپور خدمات سرانجام دیں، افتخار درانی خیبر پختونخواہ کے معاملے میں بھی وزیر اعظم کی ہدایات پر اہم کردار ادا کرتے رہے