03:46 pm
پاکستان اور روس نے 40سالہ پرانا تجارتی تنازعہ حل کرلیا

پاکستان اور روس نے 40سالہ پرانا تجارتی تنازعہ حل کرلیا

03:46 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے روس کو 9کروڑ 35لاکھ ڈالرز ادا کردیےہیں جس کے بعد دونوں ملکوں کے مابین حائل 40سالہ پرانا تجارتی تنازعہ حل ہو گیا ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے روس کو 9 کروڑ 35 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کردی ہے جس کے بعد پاکستان
میں 8 ارب ڈالر کی روسی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ روسی سرمایہ کاری اسٹیل اور توانائی کے شعبے کے لیے ہے۔ذرائع کے مطابق 5 پاکستانی کمپنیوں کو 2 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم کی ادائیگی کا عمل بھی شروع ہوگیا اور ایک پاکستانی کمپنی کو ادائیگی کردی گئی ہے جبکہ باقی کمپنیوں کو بھی ادائیگی کا عمل جاری ہے۔یاد رہے کہ 11 دسمبر 2019 کو روس نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور اس کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے تعاون کی پیشکش کی تھی۔