06:42 am
رجب المرجب کا چاند نظر آگیا، شب معراج 22 مارچ کو ہوگی

رجب المرجب کا چاند نظر آگیا، شب معراج 22 مارچ کو ہوگی

06:42 am

کراچی(نیوز ڈیسک ) رجب المرجب کا چاند نظر آگیا، یکم رجب کل بدھ کو جب کہ شب معراج 22 مارچ کو ہوگی۔میڈیانیوز کے مطابق قمری کلینڈر کے ساتویں مہینے رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ہے جس کے مطابق کل بدھ کو یکم رجب ہوگی۔قبل ازیں پیر اور منگل کی درمیانی شب رجب کے چاند
کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت منعقد ہوا تھا جس میں اجلاس میں ملک بھرسے چاند کی رویت کی گواہی موصول نہیں ہوئی تھی۔اجلاس کے بعد چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا تھا کہ یکم رجب بدھ 26 فروری کو اور شب معراج اتوار 22 مارچ یعنی اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہوگی۔