09:01 am
مزار قائد پر بے ہودہ ویڈیو بنانے والی لڑکی فیصل مسجد بھی پہنچ گئی

مزار قائد پر بے ہودہ ویڈیو بنانے والی لڑکی فیصل مسجد بھی پہنچ گئی

09:01 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )مزار قائد پر نازیبا ویڈیو بنانے والی نامعلوم لڑکی کی ایک اور ویڈیو سامنےآئی ہے جس میں وہ فیصل مسجد پر رقص کرکے مسجد کا تقدس پامال کرنے کی مسموم کوشش کررہی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نقاب پہنے یہ نا معلوم لڑکی فیصل مسجد کے سامنے رقص کررہی ہے ، اس ویڈیو میں لڑکی نے گلابی رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں۔اس سے قبل اسی لڑکی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مزار قائد کے سامنے رقص کررہی تھی۔ اس ویڈیو میں اس لڑکی نےسفید رنگ کا باریک لباس زیب تن کررکھا تھا۔
مزار قائد پر رقص کی ویڈیو وائرل ہونے اور سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کے بعد مزار کی انتظامیہ نے لڑکی کے رقص کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔سوشل میڈیا پر سفید لباس میں ملبوس نقاب پوش لڑکی کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ وہ مزار قائد کے احاطے میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی ہے اور رقص کر رہی ہے۔ عکس بند کی جانے والی ویڈیوزمیں مختلف گانے بھی سنائی دے رہے ہیں، مذکورہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔مزار قائد سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر موجود مواد کو ہٹانے اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے مزار قائد انتظامیہ نے ایف آئی اے سے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں