10:23 am
غیر مسلم شہریوں پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی یا کسی عبادت گاہ کی جانب بری نظر سے دیکھا تو سختی سے پیش آئیں گے

غیر مسلم شہریوں پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی یا کسی عبادت گاہ کی جانب بری نظر سے دیکھا تو سختی سے پیش آئیں گے

10:23 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے بھارت کی حالیہ صورتحال پر عالمی برادری سے ایکشن کا مطالبہ کر دیا، ساتھ ہی انہوں نے پاکستانیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آگاہ رہو! پاکستان میں اگر کسی نے بھی غیر مسلم شہریوں پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی یا کسی عبادت گاہ کی جانب بری نظر سے دیکھا تو نہایت سختی سے پیش آئیں گے۔عمران خان نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کے شہر دہلی میں جاری مسلم کش فسادات سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے
کہ بھارتی جماعت آر ایس ایس نظریہ نازی سے متاثر ہے، جس نےایک ارب کی آبادی پر قبضہ کررکھا ہے، آج ہم جوہری صلاحیت کی حامل 1 ارب سے زائد انسانوں پر مشتمل ریاست بھارت کو نازی ازم کی وارث آر ایس ایس کے ہاتھوں میں گرتا دیکھ رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نفرت کی بنیاد پر نسل پرستانہ نظریات کا حامل گروہ جب بھی غالب آتا ہے، قتل و غارت گری اور خونریزی کے دروازے کھل جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں میں نے پیش گوئی کی تھی کہ ایک مرتبہ جن بوتل سے نکل آیا تو خونریزی میں شدت آئے گی، کشمیر آغاز تھا، آج ہندوستان میں مقیم 200 ملین (20 کروڑ) مسلمان نشانے پر ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ عالمی برادری کے لیے کچھ کرنے کا بلاشبہ یہی وقت ہے۔

تازہ ترین خبریں