01:26 pm
جیل سے رہا ہوتے ہی سابق  وزیرداخلہ کونیب کابڑاجھٹکا

جیل سے رہا ہوتے ہی سابق وزیرداخلہ کونیب کابڑاجھٹکا

01:26 pm

راولپنڈی (ویب ڈیسک )قومی احتساب بیورو نے اڈیالہ جیل سے رہائی پانیوالے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کاپاسپورٹ ضبط کرنے کافیصلہ کرلیا۔نارروال سٹی کمپلیکس کیس میں مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کوکچھ دیر پہلے ہی اڈیالہ جیل سے رہاکیاگیاہے ۔جیل سے رہائی کے بعد نیب نے
احسن اقبال کو28فروری کودوبارہ طلب کرلیا۔نیب کی جانب سے فیصلہ کیاگیاہے کہ احسن اقبال کاپاسپورٹ ضبط کیاجائیگا،تفتیشی افسر نے احسن اقبال سےپاسپورٹ طلب کرلیا۔احتساب عدالت نے بھی احسن اقبال سےپاسپورٹ طلبی کے فیصلے کی منظوری دیدی ہے اورفیصلے میں کہاہے کہ احسن اقبال 28فروری کوپیش ہوکرپاسپورٹ جمع کرائیں۔

تازہ ترین خبریں