02:04 pm
نواز شریف کی بیماری پر حکومتی اعتراض بے بنیاد ہے، رانا ثناء اللہ

نواز شریف کی بیماری پر حکومتی اعتراض بے بنیاد ہے، رانا ثناء اللہ

02:04 pm

اسلام آباد ( آن لائن )مسلم لیگ نون کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی بیماری پر حکومت کا اعتراض بے بنیاد ہے کہ نواز شریف بیمار نہیں ہیں۔نجی ٹی وی ایک پروگرام میں میاں نواز شریف کی بیماری پر حکومتی تنقید کے ردعمل میں کہا کہ
انہی گھٹیا لوگوں نے بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی گھٹیا پراپیگنڈا کیا تھا اور یہی لو گ اب نواز شریف کی بیماری پر بھی اپنی سیاست چمکا ر ہے ہیں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ حکومت صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے، نواز شریف کے باہر جانے کا فیصلہ عدالت نے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ ضمانت میں توسیع کے لیے پنجاب حکومت سے رجوع کیا جائے گا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نون لیگ کے قائد نواز شریف کے دل کے آپریشن کے غرض سے پارٹی صدر شہباز شریف لندن میں موجود ہیں

تازہ ترین خبریں