02:08 pm
 کورونا وائرس  ،وزیر ریلوے کا کوئٹہ سے تفتان کے درمیان ریل سروس معطل کرنے کا اعلان

کورونا وائرس ،وزیر ریلوے کا کوئٹہ سے تفتان کے درمیان ریل سروس معطل کرنے کا اعلان

02:08 pm

لاہور(آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر کوئٹہ سے تفتان تک ٹرین سروس معطل کردی۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہیکہ کوئٹہ اور تفتان کے درمیان چلنے والی چار ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے، یہ ٹرین سروس تاحکم ثانی معطل رہے گی۔دوسری جانب تفتان میں امیگریشن گیٹ چوتھے روز بھی بند ہیں جس سے لوگوں اورگاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے جب کہ سرحد کے دونوں اطراف زائرین بڑی تعداد میں پھنسے ہوئے ہیں۔گزشتہ روز تفتان
میں پھنسے ایرانی ٹرانسپورٹرزکو ایران جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے تفتان میں پاک ایران سرحد کو بند کر رکھا ہے جب کہ بلوچستان حکومت نے اندرون ملک سے بذریعہ تفتان ایران جانے والے زائرین کے صوبے میں داخلہ بھی بند کردیا ہے۔ادھر پاکستان سے ملحقہ 9 سوکلو میٹر طویل ایرانی سرحد کے آس پاس رہنے والوں کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کرونا واوئرس کے ایران میں پھیلنے سے پاک ایران سرحد بند ہونے سے پاکستان کے بشیتر سرحدی علاقون میں تفتان، ماشکیل، مند، پنجگور اور جیونی کے لوگوں کی زندگی کا انحصار زیادہ تر ایران سے آنے والی اشیائ� خورد ونوش و ایندھن پر ہے۔ سرحدی کی بندش سے ان علاقوں میں غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے۔سرحدی علاقوں تک پاکستان مصنوعات کا پہنچانا طویل فاصلے کے سبب کم ہے جبکہ ان علاقوں میں ایرانی ڈیزل، پیٹرول، ایل پی جی، پھل اور سبزیوں سمیت دیگر اشیائ� خوردونوش با آسانی سستے داموں دستیاب ہوتی ہیں، مقامی لوگ اس صورتحال سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ کرونا وائرس کے منڈلاتے خطرات کے باعث پاک ایران سرحد اگر طویل عرصہ کے لئے بند کر دی گئی تو سرحدی علاقوں میں غذائی قلت کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کا مسئلہ بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبریں