07:10 am
پاکستان میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعلیمی ادارےکتنے ہفتوں کیلئے بند کردیئے گئے

پاکستان میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعلیمی ادارےکتنے ہفتوں کیلئے بند کردیئے گئے

07:10 am

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان حکومت نے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیاتھا کہ صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور مدارس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کی جانب سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ یہ فیصلہ کرونا وائرس سے حفاظتی اقدام اور بچوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔دوسری طرف سندھ میں حکومت نے آج جمعرات اور کل جمعہ کے روز سکول بند رکھنے کااعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر سندھ سعیدغنی کاکہنا ہے کہ صوبہ بھر کے نجی اور سرکاری سکول جمعرات اور جمعہ کو بند رہیں گے۔سعید غنی نے چھٹیوں کا یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا ہے جس پر ان کے الفاظ تھے کہ ’سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں جمعرات اور جمعہ (27 اور 28 فروری) کی تعطیل کا اعلان کردیا‘۔ تاہم سعید غنی میں چھٹیوں کی وجہ نہیں بتائی گئی۔گزشتہ روز ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ دو پاکستانیوں کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔ میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں۔ دونوں متاثرہ افراد ایران کے علاقے قم سے آئے تھے۔ تاہم دونوں کا مرض ابھی ابتدائی سٹیج پر ہے۔ ان میں سے ایک کیس سندھ جبکہ دوسرے کا تعلق قبائلی علاقے سے ہے۔ دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ترجمان بلوچستان لیاقت شاہوانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت زائرین کو تفتان بارڈر سے جانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ جب تک ایران کی جانب سے کلیرنس نہیں آتی، تب تک زائرین کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ اس فیصلے سے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا ہے۔ اب بلوچستان سے کوئی شخص ایران بارڈر کراس نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام تر اقدامات ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے اٹھائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ وائرس کووِڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 715 تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چین کے اندر مزید 52 افراد وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئی ۔ادھر اٹلی میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد11 ہو گئی ہے، الجزائر میں بھی وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی ہے، متاثرہ شخص اٹلی کا باشندہ ہے، حال ہی میں الجزائر پہنچا تھا۔سوئٹرزلینڈ میں بھی پہلے کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، وائرس کے خدشے کے پیش نظر سان فرانسسکو میں میئر نے ایمرجنسی نافذ کر دی، کینیڈا نے چین کے لیے پروازوں پر پابندی میں توسیع کر دی۔

تازہ ترین خبریں