08:45 am
یااللہ رحم فرما!! کورونا وائرس کے مبینہ مریض کی پاکستانی حدودمیں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

یااللہ رحم فرما!! کورونا وائرس کے مبینہ مریض کی پاکستانی حدودمیں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

08:45 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کرونا وائرس کے پہلے مبینہ مریض کے پاکستان کے سرحدی حدود میں داخل ہوتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرونا وائرس کا مبینہ مریض مخصوص لباس میں ملبوس ہے۔ انتہائی سخت سیکورٹی میں مبینہ مریض پاکستان کی حدود میں داخل ہو سکتا ہے ۔ اردگرد موجود لوگوں کو بھی اس مریض کی ویڈیو بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ،
جن میں ایک 22 سالہ طالب علم بھی شامل ہے جو یران سے پاکستان آیا تھا۔کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کے ساتھ سفر کرنے والوں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کو پیغام میں کہا ہے کہ میرا سندھ کے عوام کو واضح پیغام ہے کہ نہ گھبرائیں، کورونا وائرس رپورٹ ہونے پر پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں، عوامی حکومت آپ کا پورا پورا خیال رکھے گی، آپ تمام لوگ رضاکارانہ طور پر تعاون کریں۔صوبائی محکمہ صحت نے حالیہ چند روز کے دوران ایران سے کراچی پہنچنے والے زائرین کی فہرست مرتب کرلی ہے جس میں کراچی پہنچنے والوں کے نام ، پتے ، قومی شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبرز بھی شامل ہیں ، کراچی سے ایران جانے والے زائرین اور دیگر مسافروں کی تعداد 5 سوسے زائد بتائی گئی ہے۔