08:50 am
عمرہ زائرین کے ویزے منسوخ ، کتنے پاکستانی عمرہ زائرین کوجہاز سے اتار دیا گیا

عمرہ زائرین کے ویزے منسوخ ، کتنے پاکستانی عمرہ زائرین کوجہاز سے اتار دیا گیا

08:50 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کرونا وائرس کے باعث پاکستانیوں کو جاری عمرے کے ویزے منسوخ ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری ویزے بھی منسوخ کر دئیے ہیں۔کرونا وائرس کے پیش نظر سعودی ایوی ایشن نے نئی پالیسی جاری کر دی، سیاحتی ویزے پر سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کا داخلہ بھی معطل کر دیا گیا، ایران کے شہری بھی سعودی عرب میں داخل نہیں ہو سکیں گے، سیاحتی ویزے کے لیے ایران،
چین، ہانگ کانگ اور اٹلی پر بھی پابندی لگا دی گئی، یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔مراسلہ جاری ہونے پر اتحاد ایئر لائن نے 97 پاکستانی عمرہ زائرین کو آف لوڈ کر دیا، پی آئی اے اور غیر ملکی ائیر لائنز نے عمرہ زائرین سعودی عرب لے جانے سے انکار کر دیا ہے، کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو روک دیا گیا، سعودی عرب کی جانب سے پابندی لگانے پر پرواز سے عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا گیا، غیر ملکی ایئر لائنز نے نوٹس بھی جاری کر دیا، جس کی وجہ سے ایئر پورٹس پر عمرہ زائرین کا رش لگ گیا ہے، ایئر پورٹ پر عمرہ زائرین نے عملے سے تکرار اور احتجاج بھی کیا۔

تازہ ترین خبریں