10:10 am
 سعودی عرب عمرہ پر جانیوالے 300  پاکستانی زائرین کو جہاز سے اتار دیا گیا،

سعودی عرب عمرہ پر جانیوالے 300 پاکستانی زائرین کو جہاز سے اتار دیا گیا،

10:10 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عمرہ زائرین کے داخلے پر عارضی پابندی کے بعد لاہور سے سعودی عرب جانے والی پرواز سے 300 عمرہ زائرین کو اتار دیا گیا۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق لاہور سے پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز سے 300 عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا گیا جس پر مسافروں نے عملے سے تکرار کی اور احتجاج بھی کیا۔ ائیرپورٹ حکام نے بتایا کہ جدہ جانے والی پرواز ایس وی 735 کی چیک ان بھی گئی اور پرواز سے 300 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔
اس کے علاوہ پی آئی اےکی رات 10:30 بجے جانے والی پرواز کو بھی روک لیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق پی کے 759 کے 340 سے زائد عمرہ زائرین کو گھروں سے نہ آنے کے لیے کالز کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں