12:16 pm
شہریارآفریدی معروف ریسٹورنٹ چرسی تکہ اور چرسی چائے پر برہم، کھری کھری سنادی

شہریارآفریدی معروف ریسٹورنٹ چرسی تکہ اور چرسی چائے پر برہم، کھری کھری سنادی

12:16 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ چرسی تکہ اور چائے منشیات پروموٹ کر رہے ہیں۔گذشتہ روز ڈرگ فری یوتھ سیشن سے بات کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم چرس ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔یہاں چرسی تکے اور چرسی چائے چل رہی ہے۔ایسے نام رکھ کر منشیات کو پروموٹ کیا جا رہا ہے۔شہریار آفریدی نے مزیدکہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ چرس پیو اور جہاز بن جاؤ۔ایسے جہازوں کی کریش لینڈنگ ہوتی ہے
۔یہاں چرسی تکہ معروف ہے اور اس کے بعد چرسی چائے کے نام سے نیا برانڈ آ رہا ہے۔ہم سیلفیاں بنا کر انہیں پروموٹ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے اس بیان کا مذاق اڑایا گیا کہ جان اللہ کو دینی ہے۔ہم سب نے ہی جان اللہ کو دینی ہے۔شہریار آفریدی نے صحافی سے سوال کیا کہ کیا آپ نے اللہ کو جان نہیں دینی؟انہوں نے مزید کہا انجلینا جولی نے پاکستان آنا تو کئی لوگ نے سوٹ سلوائے،کیا انجلینا جولی سے ملکر آپ کی عزت میں اضافہ ہو جانا تھا؟۔اس سے قبل ایک بیان میں وزیر برائے سیفران واینٹی نارکوٹکس شہر یا ر آفریدی نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ڈرگ فری بنانے کے لئے پرعزم ہے اس سلسلے میں ہمہ جہت نوعیت کے انسدادی وقانونی اقدامات کئے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر نے منشیات کے گھنائونے کاروبار اور اس کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رحجان پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رحجان سے نوجوان نسل تباہ ہوری ہے لہذا نشہ آور اشیاء کی نقل وحرکت،تیاری وفروخت اور استعمال پر قابو پانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔انہوں نے کہا کہ نشہ کے خلاف نفرت اجاگر کرنے کیلئے آگاہی سیمینار اوردیگر اصلاحی پروگرامز کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے۔انہوں نے نشہ کے عادی افراد کی بحالی کے لئے جامع اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی اجتماعی کوششوں سے ہی منشیات کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔