05:32 pm
جیکب آباد کے ایس ایچ او سٹی کا فوٹو سیشن ، چوری کیے گئے105موبائل فونز میں سے دوکان مالک کو صرف37ملے

جیکب آباد کے ایس ایچ او سٹی کا فوٹو سیشن ، چوری کیے گئے105موبائل فونز میں سے دوکان مالک کو صرف37ملے

05:32 pm

جیکب آباد(آن لائن)جیکب آباد کے ایس ایچ او سٹی کا فوٹو سیشن ،دوکان کے تالے توڑ کر چوری کئے گئے 105موبائل فونز میں سے دوکان مالک کو صرف37ملے ،تھانے بلا کر یونین والوں کے ساتھ بھی ایس ایچ او نے فوٹو نکلوائے میز پر پڑے موبائل فون کے دوڈبے خالی نکلے پریم سنگھ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ایس ایچ او سٹی فوٹو سیشن کے شوقین نکلے میں گزرشتہ روز ایس ایچ او سٹی نے 29جنوری کو قائد اعظم روڈ پر موبائل فون کی دوکان کے تالے توڑ کر
چوری کی واردات کے بعد برآمد کیا گیا مسروقہ موبائل فون دوکان مالک پریم سنگھ کے حوالے گئے اس موقع پر پریم سنگھ کے ساتھ آنے والے موبائل یونین کے رہنمائوں کے ساتھ فوٹو نکلوا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈکر دیئے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر موبائل فون دوکان کے مالک پریم سنگھ نے بتایا کہ دوکان سے چھوٹے بڑے 105موبائل فون چوری ہوئے لیکن واپس صرف 35ملے ہیں فوٹو میں میز پر رکھے موبائل فون کے ڈبوں میں سے دو ڈبے بھی خالی ملے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے قائد اعظم روڈ پر واقع دوکان سے چور ی کی واردات میں ملوثتین ملزمان کو ایک ہفتہ قبل جان محمد کالونی سے گرفتار کرکیا تھا ملزمان نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کیا تھا جس سے موبائل فون بھی برآمد ہوئے تھے جن میں سے پولیس نے کئی موبائل فون غائب کر دیئے ہیںاس سلسلے میں ایس ایچ او سٹی لیاقت لاشاری نے رابطے پر کہا کہ دوکاندار کو موبائل فون برآمد کرکے دیئے ہیںدوکان مالک نے کیس داخل نہیں کرایا تین ملزمان میں سے ایک چور صدام لاشاری کو گرفتار کیا ہے دیگر کی تلاش جاری ہے صدام کو دوسری کیس میں چالان کیا ہے ابھی وہ رمانڈ میں ہے ایس ایچ او نے تسلیم کیا کہ متاثر وکاندار سمیت موبائل یونین والوں کے ساتھ فوٹو نکلوائے ہیںاتنے موبائل فون چوری نہیں ہوئے جتنا دوکاندار بتا رہا ہے