10:38 pm
کپتان کے اہم کھلاڑی کی وزارت تبدیل کرنے کا فیصلہ

کپتان کے اہم کھلاڑی کی وزارت تبدیل کرنے کا فیصلہ

10:38 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کپتان کے اہم کھلاڑی کی وزارت تبدیل کرنے کا فیصلہ ۔۔۔ کے پی کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا عہدہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا عہدہ تبدیل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔شوکت یوسفزئی سے محکمہ اطلاعات لے کر دوسری وزارت حوالے کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ شوکت یوسفزئی کو محکمہ یا کھیل و ثقافت حوالے کیا جا سکتا ہے،۔ دوسری جانب شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے
کہ وزیراعلیٰ محمود خان سے خود اپنی وزارت تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے آمادگی ظاہر کی ہے،چند دنوں میں اعلامیہ جاری ہو سکتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر وزارت کے امور سنبھالیں گے۔اس سے قبل خیبر پختونخواہ اسمبلی میں تین وزراء کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ صوبائی وزیرکھیل و ثقافت عاطف خان، وزیر صحت شہرام ترکئی اور وزیربرائے احتساب شکیل خان کے قلمدان ان سے واپس لے لیے گئے تھے۔ اس حوالے سے شوکت یوسفزئی نے بتایا تھا کہ یہ تینوں وزیر صوبے میں پریشر گروپ بنانے میں ملوث ہیں۔اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکر یوسفزئی اکثرو اوقات اپنے بیانات کی وجہ سے لطیفوں اور میمز کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ ماضی میں انہوں نے کئی ایسے بیانات دئیے جو ایک طرف خبروں کی زینت بنے تو دوسری طرف سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے۔حال ہی میں انڈیپنڈنٹ اردو کو انٹریو دیتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ میرے خیال میں وزارت وہ ہونی چاہئیے جس میں آپ ڈیلیور کر سکیں اور عوام کو فائدہ پہنچے۔ میری موجودہ وزارت سے براہ راست عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا میں اس وزات سے بڑا تنگ ہوں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں صرف تنقید کا جواب دینا پڑتا ہے لیکن اگر آپ کے پاس ایسا کوئی محکمہ ہو جس سے عوام کے ساتھ رابطہ رہتا ہو تو اس سے عوام کو بھی فائدہ ہوتا ہے اور ایک وزیر کی کارگردگی بھی سامنے آتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو