10:43 pm
باہمی تجارت بڑھانے کے لئے ایران سے بجلی و گیس سستے داموں خریدی جائے: پیاف

باہمی تجارت بڑھانے کے لئے ایران سے بجلی و گیس سستے داموں خریدی جائے: پیاف

10:43 pm

لاہور (آن لائن) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے گزشستہ روز مقامی ہوٹل میں پاکستان میں تعینات ایران کے نئے ایمبسڈر سید محمد علی حسینی سے ون آن اون ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں میں مختلف صنعتی اور تجارتی شعبوں میں مشترکہ منصوبہ بندی کے وسیع مواقع موجود ہیں اور باہمی تجارت جو اسوقت ایک ارب ڈالر کے قریب ہے اسے5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات پاکستان کے
معاشی نظام کے لئے انتہائی مثبت اور سود مند ثابت ہوں گے، مشترکہ سرمایہ کاری سے تجارتی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ہمیں تجارتی خامیاں دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بزنس کمیونٹی کے تعلقات میں مظبوطی آ سکے۔ پاکستان میں بجلی و گیس و پٹرولیم مصنوعات خطے میں دیگر ممالک کی نسبت مہنگی ہیں ،ایران سے بجلی و گیس سستے داموں خریدی جائے اور بینکنگ سیکٹر سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ ایران میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش منعقد کی جائے تاکہ پاکستانی مصنوعات کی مانگ بڑھے اور باہمی تجارت میں اضافہ ہو۔ تجارتی وفود کا تبادلہ کیا جائے پاکستانی بزنس کمیونٹی ایران میں ہونیوالی تجارت نمائشوں میں بھر پور شرکت کرے اس سلسے میں حکومت بھرپور تعاون کرے ۔پاکستان میں تعنات ہونے والے ایران کے نئے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی آپسی تعلقات اور ٹریڈ بڑھانے میں بڑی محنت کر رہے ہیں اور ہمیں مستقبل میں مزید ایسے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت باہمی تجارت کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے آزادانہ تجارتی معاہدے اور ٹیر ف بیریئرز مسائل کے خاتمے سے بھی باہمی تجارت بڑھے گی ۔ بہتر پلاننگ سے ایرانی مارکیٹ کو واپس لیا جا سکتا ہے ایران سے دوسرے عرب ممالک کی نسبت سستا تیل حاصل کیا جا سکتا ہے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ، تکمیل سے پاکستان کی بڑھتی ہوئی انرجی ضروریات پوری ہو سکیں گی۔

تازہ ترین خبریں

بھارت میں تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 160 سے زائد ہوگئی

بھارت میں تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 160 سے زائد ہوگئی

کوروناکے وار جاری ۔۔۔۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کوروناکے وار جاری ۔۔۔۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کئی ہفتوں بعدبٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

کئی ہفتوں بعدبٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

 میں نے تو 2018کے نتائج بھی تسلیم نہیں کئے اور نا ہی اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔ مریم نواز 

 میں نے تو 2018کے نتائج بھی تسلیم نہیں کئے اور نا ہی اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔ مریم نواز 

حکومت کا گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں اطفال باہم معذوری کے لیے تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا عہد: شفقت محمود

حکومت کا گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں اطفال باہم معذوری کے لیے تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا عہد: شفقت محمود

 تحریک انصاف نے آزادکشمیر کے بعدصوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانےکافیصلہ ‏کرلیا

تحریک انصاف نے آزادکشمیر کے بعدصوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانےکافیصلہ ‏کرلیا

 پیپلزپارٹی دور کے خاتمہ کا خواب بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، مرتضیٰ وہاب

پیپلزپارٹی دور کے خاتمہ کا خواب بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، مرتضیٰ وہاب

ایل اے 43 ویلی 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل۔۔ ،تحریک انصاف کے جاوید بٹ ایک دفعہ پھر کامیاب قرار 

ایل اے 43 ویلی 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل۔۔ ،تحریک انصاف کے جاوید بٹ ایک دفعہ پھر کامیاب قرار 

 وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

 وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی کا مطالبہ ۔۔۔ ن لیگ اور پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی کا مطالبہ ۔۔۔ ن لیگ اور پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا 

کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا، وزیر اعظم

کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا، وزیر اعظم

اسلام آباد کے علاقے غور ی ٹائون میں میاں بیوی کی ایک دوسرے پر فائرنگ

اسلام آباد کے علاقے غور ی ٹائون میں میاں بیوی کی ایک دوسرے پر فائرنگ

نواب شاہ میں لاک ڈائون پر عملدرآمد کےلئے آپریشن کا آغاز

نواب شاہ میں لاک ڈائون پر عملدرآمد کےلئے آپریشن کا آغاز

کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے  فخر پاکستان علی سدپارہ کی لاش مل گئی،سوشل میڈ یا پر چہ مگوئیاں

کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے فخر پاکستان علی سدپارہ کی لاش مل گئی،سوشل میڈ یا پر چہ مگوئیاں