11:32 am
مریم کو میرے پاس نہ بھیجا تو ایسے انکشافات کروں گا کہ ملک کو نقصان پہنچے گا ، نواز شریف نے معاہدہ توڑ دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستا ن کے سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں ۔دسمبر میں علاج کے لئے عدالت سے ضمانت لینے والے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کو پنجاب حکومت کی جانب سے مسترد کر دیا تھا جس کے باوجود وہ ابھی تک لندن میں موجود ہیں۔ابھی تک وطن واپسی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔اسی پربات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا اب ریلیف نہیں ملے گا کیونکہ وہ جو معاہدہ کر کے گئے تھے، انہوں نے خود اس کی خلاف ورزی کر دی ہے، اس کے بعد بے شک وہ سعودی عرب چلے جائیں یا قطر، ان کو کچھ نہیں ملے گا ۔ نوازشریف معاہدہ کر کے گئے تھے
کہ وہ باہر جا کر کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گے، خاموش رہیں گے، اپنا بیانیہ بھی تبدیل کریں گے اور پاکستان کے بارے میں کسی بھی قسم کی نامناسب بات کرنے سے گریز کریں گے۔ لیکن انہوں نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کر دی ہے جس کے بعد انہیں ریلیف نہیں دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی نوازشریف کی جانب سے وصیت لکھی گئی تھی جس میں دھمکی دی گئی تھی کہ اگر مریم نواز کو لندن نہ بھیجا گیا تو وہ کچھ ایسے انکشافات کریں گے جس سے ملک کو نقصان ہو گا۔ اس کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے نواشریف کی ضمانت میں توسیع کے درخواست کو بھی خارج کر دیا تھا ۔لیکن ابھی تک ن لیگ کی لندن میں موجود قیادت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ وہ وطن واپسی کب کریں گے۔کچھ دن قبل ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں جن میں کہا جار ہا تھا کہ شہبازشریف نے وطن واپسی کو فیصلہ کر لیا ہے لیکن ابھی تک ان کی جانب سے بھی ایسا کوئی اعلان نہیں کیا۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔