04:05 pm
ملک کی معتبر شخصیت نے عوام سے افواہیں نہ پھیلانے کی اپیل کردی

کراچی(نیوز ڈیسک) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والا کرونا وائرس اب پاکستان میں بھی پہنچ گیا ہے۔ابھی تک دو مریضوں میں اس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر کی جا رہی ہیں۔ اسی پر بات کرتے ہوئے ایک نجی ٹی وی چینل پر ممتازعالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ حدیث میں ہے کہ جب بھی مہلک وبا آئے تو جہاں ہیں وہاں ہی رہیں ، اسلام نے بھی ایسی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اپنانے کا حکم دیا ہے۔
یہ ایک مہلک وبا ہے جس سے بچنے کے لئے ہمیں اقدامات کرنے چاہیئں اور میری عوام سے گزارش ہے کہ ان حالات میں کسی بھی قسم کی افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔تاجر برادری کو پیغا م دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میر ی گزارش ہے کہ ان حالات میں ضرورت کی اشیاء پر پابندی نہ لگائیں، عوام کو ہر قسم کا ریلیف فراہم کریں۔میڈیا نمائندوں سے بھی گزارش کی ہے کہ کسی بھی قسم کی افواہیں نہ دیں۔یاد رہے کہ جب سے پاکستان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اس کے بعد لوگوں کی ماسک خریدنے میں کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے، یا تو ماسک ہے نہیں اور اگر کسی کو ماسک ملتا ہے تو اس کو مہنگا دیا جاتا ہے۔کراچی میں ماسک کی قلت نے عوام کو پریشان کر دیا ہے جس کے بعد لو گوں میں کرونا وائرس کے حوالے سے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ اسی پر بات کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے اپیل کی ہے کہ ایسے حالات میں کسی قسم کی افواہ پھیلانے سے گریز کرنا چاہیئے اور تاجر برادری کو چاہیئے کہ وہ ضرورت کی اشیاء مہنگی نہ کریں، عوام کو اس کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حدیث میں ہے کہ جب بھی مہلک وبا آئے تو جہاں ہیں وہاں ہی رہیں ، اسلام نے بھی ایسی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اپنانے کا حکم دیا ہے۔ یہ ایک مہلک وبا ہے جس سے بچنے کے لئے ہمیں اقدامات کرنے چاہیئں۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی