11:54 am
 عمران خان گزشتہ روز قطر کے دورے پر کیوں گئے، اصل کہانی سامنے آگئی

عمران خان گزشتہ روز قطر کے دورے پر کیوں گئے، اصل کہانی سامنے آگئی

11:54 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قطرکا دورہ کیا ہے جس کے بعد لوگوں میں تجسس پایا جا رہا ہے کہ اس دورے کا مقصد کہا ہے۔اس دورے کی اندرونی کہانی بیان کرتے ہوئے اینکر اسامہ غازی نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بتایا ہے کہ عمران خان کا قطر کا دورہ کرنے کا مقصد ایل این جی معاہدے پر نظر ثانی کرنا تھا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان قطر سے ایل این جی دوگنی رقم ادا کر کے خرید رہا تھا۔ اس معاملے میں پہلے بھی قطر کو درخواست بھیجی جا چکی ہے لیکن ابھی تک اس پر کسی قسم کا رد عمل دیکھنے میں نہیں آیا تھا ۔
اسی وجہ سے وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ خود دورہ کریں گے جس میں التجا کی گئی ہے کہ ہمیں ایل این جی انٹرنیشنل مارکیٹ کے ریٹ پر دی جائے۔مزید بتاتے ہوئے اینکر کا کہنا تھا کہ کچھ دن قبل عمران خان کی ایل این جی کے تاجروں سے ملاقات ہوئی تھی جس میں تاجر برادری نے درخواست دی تھی کہ ہمیں انٹرنیشنل مارکیٹ سے براہ راست ایل این جی خریدنے دیں، ہمیں سستی بھی ملے گی اور ملکی معیشت بھی بہتر ہو گی۔اس وقت مارکیٹ میں ایل این جی فی یونٹ کی قیمت 5 ڈالر ہے جبکہ پاکستان کو قطر فی یونٹ10 روپے پر ایل این جی فراہم کر رہا ہے۔چونکہ عمران خان ملک میں گیس اور بجلی کو سستہ کرنا چاہتے ہیں، اس لئے ان کی جانب سے قطر کو فوری دورہ کیا گیا جس میں انہوں نے قطر کے امیر سے ملاقات کر کے اپنی التجا رکھی کہ قطر پاکستان کو ایل این جی مارکیٹ ریٹ کے مطابق دے اور دوگنے ریٹ کو ختم کر دیا جائے کیونکہ پاکستان کے معاشی حالات بہترنہیں ہیں۔ابھی تک قطر کی جانب سے اس التجا پر کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا گیا لیکن عمران خان کے دورے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ ایل این جی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے قطر ائرپورٹ پہنچنے پر قطر کے وزیر توانائی نے اُن کا استقبال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم اپنے دورہ قطر کے دوران امیر قطر شیخ طمیم بن حماد التھانی سے ملاقات کی اور ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔ وزیرا عظم نے اپنے دورے کے دوران قطری سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیںکی۔ دورہ قطر کے دوران دو طرفہ تجارت اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔وزیر اعظم کے دورہ قطر کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت اہم شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کا یہ دوسرا دورہ قطر ہے۔ امیر قطر نے جون 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔